پاکستان نے میڈلز کی سنچری مکمل کرلی

گوہاٹی /  لاہور:  ساؤتھ ایشین گیمزمیں پاکستانی کھلاڑیوں نے میڈلز کی سنچری مکمل کر لی، گذشتہ روز ایتھلیٹس نے مزید16میڈلز حاصل کر کے سبز ہلالی پرچم بلند کیا، 8 تمغے جوڈومیں مردوں اورخواتین کے مقابلوں میں ملے، مینزباکسنگ مقابلوں میں بھی 4سلور میڈلز پاکستان کے حصے میں آئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی واضح برتری کے ساتھ ساؤتھ ایشین گیمز کا اختتام منگل کو ہوگا، تقریب کو یادگار بنانے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے، اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں بالی ووڈ فنکار اور گلوکار4500 سے زائد ایتھلیٹس کے سامنے اپنے صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.