آصف زرداری چاہیں توایف آئی اے کی ڈھائی سالہ کارکردگی پرعدالتی کمیشن بنانے کو تیار ہیں، چوہدری نثار

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اگر چاہیں تو اپنے دور حکومت کے دوران ایف آئی اے کی کارکردگی پر عدالتی کمیشن بنانے کو تیار ہیں۔

 

سندھ میں ایف آئی اے کی جانب سے کارروائیوں پر آصف علی زرداری کے شکوہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ اگر آصف زرداری چاہیں تو میں گزشتہ ڈھائی سال میں ایف آئی اے كے كرداراوركاركردگی پراعلیٰ عدالتی كمیشن بنوانے كے لیے تیارہوں، پوری ذمہ داری سے كہتاہوں كہ اپنے دور اقتدار میں نہ تو میں نے ایف آئی اے كو كسی ذاتی، سیاسی یا غیر قانونی كام كے لیے استعمال كیا اور نہ ہی كسی بھی طرف سے كوئی بیرونی دباؤیا مداخلت كوخاطر میں لانے كی اجازت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے سمیت اپنے ماتحت تمام اداروں كو صرف اور صرف اللہ تعالی كاخوف، انصاف اور قانون كی پاسداری كی تلقین كی ہے اور اپنی میٹنگزمیں بھی اس بات پر زور دیا ہے كہ وہ حكومت كے نہیں ریاست كے ملاز م ہیں۔

تبصرے بند ہیں.