پاکستان نے دوسری اننگز 195 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلئیر کر

مصباح الحق 82 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر ،پاکستان کا بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 550 رنز کا ہدف

میرپور ) پاکستان نے میرپور ٹیسٹ میں اپنی دوسری اننگز 195 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کر دی ہے ، دوسری اننگز میں کپتان مصباح الحق نے دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے 72 گیندوں پر 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 82 رنز کی اننگز کھیلی ، اظہر علی 25 اور یونس خان 39 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ، اس طرح دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کو کامیابی کیلئے 550 رنز کا ہدف ملا ہے ، بنگلہ دیش کی جانب سے محمد شاہد نے دو ، تیج الاسلام ، سومیا سرکار ، شواگتا ہوم اور محمود اللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ، –

تبصرے بند ہیں.