پاکستان نے آئی ایم ایف کو سال کی آخری قسط ادا کر دی

پاکستان نے آئی ایم ایف کو سال کی آخری قسط ادا کر دی۔ ایک سال میں پونے چار ارب ڈالر ادا کئے گئے۔ سٹینڈ بائی ایگریمنٹ کی مد میں ایک ارب ستائیس کروڑ ڈالر ابھی بھی ادا کرنے ہیں۔

اسلام آباد: ( حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کو سٹینڈ بائی ایگریمنٹ کی مد میں گیارہ کروڑ ڈالر کی قسط ادا کر دی۔ جولائی دو ہزار گیارہ سے اب تک آئی ایم ایف کو چھ ارب پینتیس کروڑ ڈالر ادا کئے جا چکے ہیں۔ ادائیگی کے سبب انٹر بینک فاریکس مارکیٹ میں روپے کی قدر پر دباؤ دیکھا گیا۔ ڈالر چودہ پیسے اضافے سے ایک سو پانچ روپے انہتر پیسے پر بند ہوا۔

تبصرے بند ہیں.