نیویارک……امریکی جریدے کے مطابق پاکستان میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے 9 ارب بیرل تیل و گیس نکالا جاسکتا ہے، امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شیل فیول کی شکل میں گیس کے ایک سو پانچ کھرب کیوبک فٹ اور تیل کے نو ارب بیرل کے قریب ذخائر موجود ہیں، اس کے لئے حکومت کو صرف ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پڑے گی،اگر حکومت اس طرف توجہ دیتی ہے تو چند سال میں پاکستان توانائی کی ضرویات میں خود کفیل ہوسکتا ہے۔عالمی اداروں کے مطابق زیرِ زمین شیل فیول نکالنے کی لاگت پندرہ لاکھ ڈالر کی نچلی ترین سطح تک آچکی ہے، اکنامسٹ کے مطابق شیل فیول کی فی بیرل پیداواری لاگت اب صرف ستاون ڈالر ہے کیونکہ ڈرلنگ کمپنیوں نے جدید اور کم خرچ طریقے دریافت کر لئے ہیں۔شیل فیول کی پیداوار بڑھنے سے امریکا تیل کی پیداوار میں خود کفیل ہوچکا ہے، جس کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمت ایک سو دس ڈالر سے کم ہوکر70ڈالر سے بھی نیچے آگئی ہے،گزشتہ چار سال میں امریکا میں بیس ہزار کنویں شیل فیول نکالنے کے لیئے کھودے گئے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.