پاکستان میں کپاس کی پیداوار ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی:پاکستان میں کپاس کی پیداوار ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔کاٹن جنرز ایسوسی ایشن ،ا اور کراچی کاٹن ایسوسی ایشن (کے سی اے) کے اشتراک سے جاری ہونے والے کپاس کے پیداواری اعدادوشمار کے مطابق 31 مارچ 2015ء تک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں مجموعی طور پر روئی کی 1کروڑ 48 لاکھ 38 ہزار 605 بیلز پہنچ چکی ہیں جو ملکی تاریخ میں ایک سال کے دوران جننگ فیکٹریوں میں پہنچنے والی روئی کی بیلز کی سب سے بڑی تعداد ہے ۔چیئر مین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے کے مطابق کاٹن کراپ اسسمنٹ کمیٹی (سی سی اے سی) نے کاٹن ائیر 2014-15ء کیلئے کپاس کا پیداواری ہدف 1کروڑ 34 لاکھ 88ہزار 500 بیلز مختص کیا تھا تاہم رواں سال بہترین موسمی حالات اور تصدیق شدہ بی ٹی کاٹن سیڈ کی بہتر اور مسلسل فراہمی کے باعث رواں سال پاکستان میں ملکی تایخ کی سب سے زیادہ کپاس پیدا ہوئی ہے انہوں نے بتایا کہ توقع ہے کہ 30 اپریل تک جاری موجودہ کاٹن ائیر کے اختتام تک روئی کی 60/65 ہزار بیلز کی مزید آمد متوقع ہے جس سے 2014-15ء کے دوران پاکستان میں کپاس کی پیداوار 1 کروڑ 49 لاکھ بیلز تک پہنچ سکتی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے قبل پاکستان میں روئی کی سب سے زیادہ پیداوار کا ریکارڈ 1 کروڑ 48 لاکھ 13 ہزار 789 بیلز کا تھا جو کاٹن ائیر 2011-12ء میں قائم ہوا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ ملکی تاریخ میں صوبہ پنجاب میں کپاس کی سب سے زیادہ پیدوار 2011-12ء میں 1 کروڑ 21 لاکھ 32 ہزار 80 بیلز پیدا ہوئی تھی جبکہ سندھ میں ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ پیداوار کاٹن ائیر 2009-10ء میں 42لاکھ 34 ہزار 785 بیلز تھیں ۔

تبصرے بند ہیں.