پاکستان میں کرکٹ کی بحالی، فلمی ستارے بھی خوش

پاکستانی فنکاروں نے بھی وطن عزیز میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا۔ اداکارہ ریشم کہتی ہیں قوم کی خوشیوں میں اضافہ ہو گیا۔ اداکارہ نور کے مطابق زمبابوے ٹیم کی آمد خوش آئند ہے۔ اداکارہ میرا بھی خوشی سے نہال ہو گئیں۔

لاہور: ( عوام تو عوام ان کے پسندیدہ فلمی ستارے بھی کرکٹرز کو پاکستان میں ان ایکشن دیکھنے پر پرجوش نظر آئے۔ دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ادارکارہ ریشم نے کہا کہ گزرے کچھ عرصے میں ہمارے حصے میں بہت کم خوشیاں آئیں اب ان میں اضافہ ہو گا۔ نامور اداکارہ نور نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پر لگا دہشتگردی کا داغ دھل گیا۔ اداکارہ میرا بھی کھیل کے میدان پھر سے آباد ہونے پر انتہائی خوش نظر آئیں۔ اداکارہ مائرہ خان نے کرکٹ کی بحالی پر قوم کو مبارکباد دی۔ فنکاروں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں دیگر بڑی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔ –

تبصرے بند ہیں.