پاکستان میں ونڈ پاور کے سب سے بڑے منصوبے پر کام شروع

کراچی: پاکستان میں ہوا سے توانائی کے سب سے بڑے منصوبے پر حکومت پنجاب نے کام شروع کر دیا۔

حکومت پنجاب نے ڈنمارک کی ونڈ انرجی کی مشہور کمپنی ویسٹاس ونڈ سسٹمز کو250 میگاواٹ کے4 پاور پلانٹس کے قیام کے لیے اظہار دلچسپی کا خط جاری کر دیا جو مجوزہ طور پر جنوبی پنجاب میں قائد اعظم ونڈ پارک میں قائم کیے جائیں گے جس سے1000 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گی۔

ڈنمارک کے سفارتخانے کے مطابق پاکستان توانائی کے شدید بحران کودورکرنے کے لیے پنجاب حکومت متبادل ذرائع تلاش کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ویسٹاس نے جنوبی پنجاب میں ونڈ انرجی کے منصوبوں کے لیے اس صنعت کی مشہور ٹیکنالوجی سائٹ ہنٹ کا استعمال کرتے ہوے 2014میں مفصل تجزیہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ونڈ انرجی کے 250 میگاواٹ کے4 پاور پلانٹ کی نشاندہی کی گئی ہے جن کی مجموعی صلاحیت ایک ہزار میگاواٹ تک ہوگی۔ حکومت پنجاب اور ویسٹاس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط فروری 2015میں دستخط کیے گئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.