پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلنے لگے ہیں: شہریار

چیئرمین شہریار خان کہتے ہیں کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلنے لگے ہیں۔ زمبابوے یہاں آنے کو تیار ہے جبکہ ابھی بھارت کے پاکستان آنے کا خواب نہیں دیکھا جا سکتا۔

لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان آ رہی ہے اور بھی ٹیمیں ویران میدان آباد کرنے کو تیار ہیں۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے ۔ جنوبی افریقہ کی انڈر نائنٹین اور اے ٹیموں کے آنے سے متعلق بات چل رہی ہے جبکہ ابھی دو سال تک بھارت کو پاکستان آنے کی دعوت نہیں دی جا سکتی فی الحال تو روایتی حریف کا متحدہ عرب امارات میں آ کر کھیل لینا بھی بڑی بات ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے ساتھ ہی چیئرمین شہریار خان نے ٹیم کی بنگلا دیش میں کامیابیوں کے لیے بھی پُرامید نظر آئے لیکن یہ ضرور واضح کیا کہ ان فٹ کھلاڑیوں کی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

تبصرے بند ہیں.