پاکستان میانمار نہیں ، بھارت کارروائی کی جرات نہیں کر سکتا،پرویز

کراچی(سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان میانمار نہیں ، بھارت کارروائی کی جرات نہیں کر سکتا۔

بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے بھارت کو کھری کھری سنا دیں ، سابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ نریندر مودی امن مذاکرات کو مشکل بنا رہے ہیں ۔ پاکستان میانمار نہیں ، بھارت ایسی کارروائی کرنے کی جرات نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ایٹمی طاقت ہے ، پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان نہیں بلکہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے ۔ ڈھاکا میں نریندر مودی کے بیان پر سابق صدر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جو کیا وہ پاکستان کے کسی شہری کے لیے بھی قابل قبول نہیں۔

تبصرے بند ہیں.