پاکستان سے مقابلے، انگلینڈ کا اسپن جال سے بچنا محال

ابوظبی: انگلینڈ کو اسپن جال سے بچ نکلنا محال نظر آنے لگا، کپتان الیسٹر کک کا کہنا ہے کہ سعید اجمل کے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑے گا، یاسر شاہ نے کیریئر کے آغاز میں تہلکہ مچایا، 10 میچز میں 60 وکٹیں معمولی کارکردگی نہیں۔

پیسر جیمز اینڈرسن نے میزبان ٹیم اور سخت گرمی دونوں کو چیلنج قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف 2012 میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی سیریز میں 0-3 سے کلین سویپ کیا تھا، اسپنرز سعید اجمل اور عبد الرحمن نے 43وکٹوں کا بٹوارہ کرتے ہوئے اس کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا تھا،اب یاسر شاہ، ذوالفقاربابر اور اگر ٹیم کا حصہ بنے تو شعیب ملک مہمان بیٹنگ لائن کا امتحان لینے کیلیے تیار ہیں، انگلش کپتان الیسٹرکک نے اسپن اٹیک کو اپنی ٹیم کیلیے شدید خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان گذشتہ 6 یا 7سیریز میں ناقابل شکست رہا ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ہمیں کس قسم کے حریف کا سامنا کرینگے، سعید اجمل ایک بہترین بولر تھے لیکن آف اسپنر نہ ہونے سے میزبان ٹیم کو فرق نہیں پڑے گا کیونکہ بہرصورت پاکستان، بھارت اور سری لنکا کیخلاف سیریز میں ہمیشہ اسپنرز کا ہی کردار اہم ہوتا ہے، یاسر شاہ ٹیسٹ کیریئر کا شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنے ابتدائی 10 میچز میں 60 وکٹیں حاصل کیں جو غیرمعمولی کارکردگی ہے۔

تبصرے بند ہیں.