پاکستان سی ٹی بی ٹی پر دستخط کردے،امریکی تھنک ٹینکس

واشنگٹن:  امریکا کے دو تھنک ٹینکس نے پاکستان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ عالمی برادری کا اعتماد حاصل کرنے کیلیے بھارت کا انتظار کیے بغیرسی ٹی بی ٹی پر دستخط کردے اور پاکستان جوہری ہتھیاروں سے متعلقہ 5اہم اقدامات اٹھائے۔

منگل کو امریکا کے دو تھنک ٹینکس سٹمسن سینٹر اور کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل ریلیشنز(سیپ) نے کہا ہے کہ اگر پاکستان عالمی برادری کا اعتماد حاصل کرنا چاہتا ہے تو اسے بھارت کا انتظار کیے بغیر جوہری ہتھیاروں سے متعلق 5اہم اقدامات اٹھانا ہوں گے اور اسے سی ٹی بی ٹی پر دستخط کرنا ہوں گے۔

تھنک ٹینکس میں اپنی رپورٹ میں کہا کہ پہلی تجویز یہ ہے کہ پاکستان اپنی اعلان کردہ پالیسی کو پوری سطح سے اسٹرٹیجک ڈیٹرنس، کم سے کم دفاعی صلاحیت پر پرعزم ہے اور کم فاصلے کے حوالے سے وہیکلز اور روایتی جوہری ہتھیاروں کی پیداوار کو محدود کرے۔

فسائل مٹیریل کٹ آف ٹریٹی مذاکرات سے پاکستان کی ویٹو اٹھائی جائے اور فسائل مواد کی پیداوار کم کی جائے،سویلین اور فوجی جوہری سہولیات کو علیحدہ کیا جائے اور حتمی تجویز یہ ہے کہ پاکستان بھارت کا انتظار کیے بغیر سی ٹی بی ٹی پر دستخط کرے۔

تبصرے بند ہیں.