پاکستان سری لنکا پہلے ٹیسٹ میں کل آمنے سامنے،قومی ٹیم کا پلڑا بھاری

ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹاکرا کل ہو گا۔

ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں ٹیسٹ میچز کے لیے گرین شرٹس چار بار ان ایکشن ہو چکی ہیں،قومی ٹیم نے دو میں فتح سمیٹی ،اس میدان میں سری لنکنز اور قومی شاہین ایک ٹیسٹ میچ میں آمنے سامنے ہوئے جو کہ بے نتیجہ رہا ۔شیخ زید سٹیڈیم میں بہترین سکور کا ریکارڈ پروٹیز کے پاس ہے،جنوبی افریقہ نے نومبر 2010 میں پاکستان کے خلاف 584 رنز کا ٹوٹل بنایا تھا۔بہترین سکور کے ریکارڈ میں پاکستان کی 511 رنز کے ساتھ دوسری پوزیشن ہے جبکہ سری لنکن ٹیم کا 483 رنز کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیرز اس گراؤنڈ پر دو میچوں میں 412رنز سکور کر کے سب سے زیادہ رنز بنانیوالے بیٹسمین ہیں جبکہ قومی ٹیم کے مصباح الحق چار میچوں میں 405 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔پروٹیز بیٹسمین اے بی ڈی ویلئیرز ایک اننگز میں 278 رنز کے ساتھ بہترین سکور کرنے والے بلے باز ہیں۔236 رنز کے ساتھ پاکستان کے توفیق عمر دوسری پوزیشن پر ہیں،کامیاب بائولرز کی فہرست میں ٹاپ تھری پر قومی شاہینوں کا راج ہے۔جادوگر سپنر سعید اجمل نے تین میچوں میں 16 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

تبصرے بند ہیں.