پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے، چین

بیجنگ: 

 چین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشترکہ اعلامیہ میں دہشت گردی کے حوالے سے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے اور عالمی برادری اس ضمن میں پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف کرے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے صحافیوں سےبات کرتے ہوئے کہا کہ چین دہشت گردی کی ہر قسم کی مذمت کرتا ہے اور ہم یہ بھی واضح کرچکے ہیں کہ ہم دہشت گردی کو مخصوص ممالک سے جوڑنے کی بھی مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ کہنا چاہتے ہیں پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.