شعیب ملک انٹرنیشنل کیریئر جاری رکھنے کے خواہاں

لاہور: 

 قومی کرکٹر شعیب ملک نے انٹرنیشنل کیریئر جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک ٹویٹ میں تمام دوستوں کو عید کی مبارکباد دی اور کہا کہ امید ہے ہر ایک کے پاس اس کے اہلِ خانہ کے لیے وقت ہوگا جب کہ آج ہمیں بات کرنی ہے اور آپ مجھ سے سوال کرسکتے ہیں، اس پر ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ ”کیا ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ ہے؟“ جس پر آل راﺅنڈر نے مختصراً جواب دیا۔ ”نہیں“۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ابھی انٹرنیشنل کیریئر جاری رکھنے کے خواہاں ہیں اور ریٹائرمنٹ کے حوالے سے نہیں سوچ رہے۔

تبصرے بند ہیں.