پاکستان بھارت کے درمیان مذاکرات سے کشیدگی کے خاتمے کا خیرمقدم کرینگے، امریک

واشنگٹن )امریکا پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئے سر گرم ہو گیا ، امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کے خاتمے کا خیر مقدم کریں گے۔

پاک بھارت تعلقات میں اتار چڑہاؤ کی ایک طویل تاریخ ہے ، موجودہ گرم جوشی اور سرد مہری کے باعث نہ صرف خطے میں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھی بلکہ قیام امن کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پاکستان مخالف اور شر انگیز بیانات کے بعد ایک بار پھر پاک بھارت تعلقات میں کھنچاؤ اور کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔ حالیہ کشیدگی کے تناظر میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے پاک بھارت کشیدگی کا خاتمہ ضروری ہے ۔ اس حوالے سے کی جانے والی امن کوششوں کو سراہا جائے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کے خاتمے کا خیر مقدم کریں گے ۔ امریکی محکمہ خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنا پاکستان اور بھارت دونوں کے مفاد میں ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کے خاتمے کا خیر مقدم کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.