پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل بھی شروع نہ ہوسکا

گال سٹیڈیم میں مسلسل بارش کے باعث گرائونڈ اور کور پانی سے بھر گئے ، دوبارہ بارش نے میچ کا انعقاد مشکل بنا دیا

گال ( ) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث دوسرے روز بھی شروع نہ ہو سکا ۔ گال کرکٹ سٹیڈیم میں دوسری روز علی الصبح بھی خوب بادل برسے لیکن جلد بارش تھمنے کے بعد سٹیڈیم میں چمکتا سورج اپنی آب و تاب دکھانے لگا ، لگاتار ہونے والی بارش کے باعث گراؤنڈ اور کورز پانی سے بھر گئے جس وجہ سے سٹاف کو کورز ہٹانے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا ۔ گال سٹیڈیم میں گراؤنڈ کو خشک کرنے کا کام جاری تھا کہ ایک مرتبہ پھر بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے بعد میچ کو کچھ دیر کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.