پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں آج قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کرین

ریکٹس سیشن میں مہمان ٹیم کے تمام کھلاڑی بیٹنگ ، بائولنگ اور فیلڈنگ تمام شعبوں میں بھرپور تیاری کریں گے

لاہور ( پاک زمبابوے سیریز کے لیے مہمان ٹیم زمبابوے اور قومی کرکٹرز آج قدافی سٹیڈیم میں پریکٹس کریں گے ۔ طویل عرصے بعد پاکستان میں ہونے والی کرکٹ کی گہما گہمی پر دنیا بھر کے میڈیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں ۔ مہمان زمبابوین ٹیم آج سے لاہور قدافی سٹیڈیم میں پریکٹس کا آغاز کرے گی ۔ پریکٹس سیشن میں مہمان ٹیم کے تمام کھلاڑی دوپہر 4 بجے بیٹنگ ، بائولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں محنت کریں گے ۔ کوچ ڈیو واٹمور مہمان ٹیم کو پاکستانی کے خلاف جیت کے لیے خاص گر بتائیں گے تو دوسری جانب قومی کرکٹرز بھی پریکٹس سیشن میں اپنی خامیوں پر قابو پانے کے لیے حکمت عملی تیار کریں گے ۔ تینوں شعبوں میں پریکٹس کے ساتھ ساتھ گرین شرٹس فزیکل ٹریننگ پر بھی توجہ دے گی ۔ مہمان ٹیم پاکستان کیخلاف دو ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی ۔ –

تبصرے بند ہیں.