پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا

اوول: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا جب کہ سیریز میں انگلش ٹیم کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

اوول کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ قومی ٹیم سیریز اپنے نام تو نہیں کرسکتی البتہ سیریز برابر کرنے کے لئے اوول ٹیسٹ میں فتح لازم ہوگی اور میچ ڈرا ہونے کی صورت میں سیریز میزبان انگلش ٹیم کے نام ہوجائے گی۔

تبصرے بند ہیں.