پاکستان اوربھارت کے درمیان مذاکرات کا دوبارہ آغاز اگست میں ہوگا

پاکستان نے جامع مذاکرات کیلئے مختلف تاریخوں کی فہرست بھارت کو بھجوا دی۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی حکام نے بھارت کے ساتھ بات چیت کیلئے مذاکراتی شیڈول بھارت کو بھجوا دیا۔ بھارتی اخبار کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے شیڈول میں وولر بیراج کے مسئلے پر مذاکرات کیلئے ستائیس اور اٹھائیس اگست کی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں۔ جب کہ سرکریک کے مسئلے پر ستمبر کے وسط میں بات چیت ہو سکتی ہے۔ اکتوبر میں سیکریٹری خارجہ سطح کے مذاکرات کی پیش کش کی گئی ہے۔ دوسری جانب اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اس دوران بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی گئی ہے۔ پاکستانی پیشکش کے مطابق تمام مذاکرات اسلام آباد میں ہوں گے۔ اخبار کے مطابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ بھی اس دوران پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔ وہ پاکستانی ہم منصب سے ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ملاقات پر پہلے ہی آمادگی ظاہرکر چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.