لفٹرسےنہ گرتاتواگلےدن قتل کردیاجاتا،عمران خان کاکالم میں دعویٰ

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر وہ لاہور کے انتخابی جلسے میں لفٹر سے نہ گرتے تو اگلے دن دہشت گردوں کی گولی کا نشانہ بن جاتے۔ کپتان کہتے ہیں کہ اس حادثے نے ہی ان کی جان بچائی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل میں لکھے گئے مضمون میں عمران خان نے بتایا کہ انہیں سیکیورٹی اداروں کی جانب سے آگاہ کردیا گیا تھا کہ وہ دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں اور پچیس شدت پسند گروہ انہیں نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے سربراہ نے بتایا کہ سیاسی مخالفین ان گروپوں کو ان کے خلاف استعمال کرسکتے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ لاہور میں انتخابی مہم کے دوران لفٹر سے نہ گرتے تو اگلے دن دہشت گردوں کی گولی کا نشانہ بن جاتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حادثے نے ہی ان کی جان بچائی ہے۔ عمران خان رواں سال سات مئی کو لاہور میں انتخابی مہم کے دوران جلسے میں اسٹیج پر چڑھتے ہوئے گرنے سے زخمی ہوگئے تھے۔ لفٹر پر ان کے ساتھی اور گارڈز بھی تھے جس کے باعث لفٹر کا توازن بگڑ گیا اور عمران خان محافظوں سمیت اٹھارہ فٹ تک کی بلندی سے نیچے گرگئے تھے جس سے ان کے سر پر زخم آئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.