پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے آج سے باقاعدہ کاروباری سرگرمی شروع کردی

کراچی: لاہور،اسلام آباد اور کراچی اسٹاک ایکسچینج کے انضام سے تشکیل دی گئی پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے آج سے باقاعدہ کاروباری سرگرمی شروع کردی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے آج سے باقاعدہ طور پر کاروباری سرگرمی کا آغاز کردیا۔ کاروبار کے آغاز میں مثبت سرگرمی دیکھی گئی اور کاروبار کے پہلے ہی گھنٹے میں 100 انڈیکس میں 5 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کراچی، لاہور اور اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج کے انضمام سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج تشکیل دی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.