پاکستانی نژاد صادق خان کے لندن کے پہلے مسلمان میئر ہونے کے امکانات روشن، ایگزٹ پول

لندن: ایگزٹ پول سروے کے مطابق برطانیہ میں ہونے والے کونسلز کے انتخابات میں پاکستانی نژاد صادق خان کے لندن کے پہلے مسلمان میئر بننے کے امکانات روشن ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن سمیت برطانیہ بھر میں 124 کونسلز کی 2743 سیٹوں کے لئے پولنگ ہوئی جس میں لیبر پارٹی، کنزرویٹو پارٹی، پی سی، ایل ڈی اور یو کیپ نے حصہ لیا۔ ایگزٹ پول سروے کے مطابق برطانیہ کی بیشتر کونسلز میں لیبر پارٹی کو اکثریت حاصل ہونے کا امکان ہے اور میئر لندن کا تاج پاکستانی نژاد برطانوی صادق خان کے سر سج سکتا ہے، صادق خان کو 57 فیصد جب کہ زیگ گولڈ اسمتھ کو 43 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے۔

ایگزٹ پول سروے لیبر پارٹی 24، کنزرویٹو 11، پی سی 12، ایل ڈی 2 اور یو کیپ 8 نشستیں جیت لے گی، ویلز میں یو کیپ پارٹی نے لیبر پارٹی کو ہرا دیا، لیبر پارٹی ویلش اسمبلی میں 3 نشستیں کھو دے گی جب کہ اسکاٹ لینڈ میں بھی لیبر پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.