پاکستانی معیشت میں بہتری کے آثار نظر آ رہے ہیں: آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری کے آثار نظر آ رہے ہیں۔ معاشی ترقی کی رفتار اندازے سے زیادہ رہے گی۔

اسلام آباد: () آئی ایم ایف ٹیم نے جائزہ مشن کے اختتام پر پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقات کو مثبت قرار دیا۔ جائزہ ٹیم کے پریس ریلیز کے مطابق معاشی شرح نمو 2٫8 فیصد کے بجائے 3٫1 فیصد رہے گی۔ خدمات اور صنعتکاری کے شعبے جی ڈی پی میں اضافے کی وجہ ہیں۔ آئی ایم ایف کے مطابق توانائی کے شعبے میں کی جانے والی اصلاحات کے فوائد سامنے آ رہے ہیں۔ جائزہ ٹیم کا کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے زخائر بڑھانے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار وسیع کرنے کی ضرورت ہے اور ایس آر او کے تحت دیئے گئے ٹیکس استشناء کو ختم کرنا ہوگا۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ملک کا پرائیوٹائزیشن پروگرام درست سمت میں ہے۔ مارچ کے اختتام پر ہونے والی بورڈ میٹنگ میں جائزہ رپورٹ پیش کی جائے گی۔ رپورٹ کی منظوری کے پاکستان کو 55 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.