پاکستانی لیجنڈ اداکارہ شمیم آرا طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں

لندن: پاکستانی فلم انڈسٹری کی متعدد فلموں میں اپنی شانداراداکاری سے مداحوں کو محظوظ کرنے والی اداکارہ شمیم آرا لندن میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 1938 میں علی گڑھ میں پیدا ہونے والی نامور پاکستانی اداکارہ شمیم آرا لندن میں انتقال کرگئیں، شمیم آرا لندن کے اسپتال مین طویل عرصے سے زیرعلاج تھیں اور6 سال سے وہ کومے کی حالت میں تھیں۔

اداکارہ کا اصلی نام پتلی بائی تھا جب کہ انہوں نے فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایت کاری بھی کی،ان کی پہلی سپرہٹ فلم سہیلی تھی جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا  جب کہ ان کی بہترین فلموں میں فرنگی، کنواری، آگ کا دریا، ہم رازاوردیوداس اوردیگرشامل ہیں گوکہ شمیم آرا نے اپنے دورمیں ہر ہیرو کے ساتھ کام کیا لیکن ان کی جوڑی چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کے ساتھ بہت پسند کی گئی،شمیم آرا کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ  پاکستان کی پہلی رنگین فلم ’’نائلہ‘‘ میں انہوں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

تبصرے بند ہیں.