پاکستانی فیلڈرز کو خواب غفلت سے جاگنے کا پیغام

ٹائونٹن:  پاکستانی فیلڈرزکو خواب غفلت سے جاگنے کا پیغام مل گیا، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کا کہنا ہے کہ کاکول اکیڈمی میں ٹریننگ کے بعد کھلاڑی زیادہ فٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ کے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلیے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فٹنس اور فیلڈنگ ناقص ہونے کہ وجہ سے پاکستان نے کئی بار جیتے ہوئے میچ ہارے ہیں، ایشیا کپ اور ورلڈٹوئنٹی 20میں ناکامیوں پر سخت تنقید کے بعد جہاں مینجمنٹ میں اکھاڑ پچھاڑ ہوئی، وہاں کرکٹرز کو سپر فٹ بنانے کی مہم کا بھی آغاز ہوا، فیلڈنگ میں بہتری لانے پر بھی خاص توجہ دی جارہی ہے، ایک انٹرویو میں بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں فیلڈنگ کا کردار انتہائی اہم ہوچکا ہے، ہیڈ کوچ مکی آرتھربھی پاکستانی کرکٹرز کی اس شعبے میں خامیاں جلد از جلد دور کرنے کے خواہاں ہیں، مہارت بہتر بنانے کیلیے اسٹیو ارکسن کی خدمات حاصل کرنا خوش آئند ہے۔

تبصرے بند ہیں.