پاکستانی بیٹسمینوں کی رینکنگ میں تنزلی، پیسر حسن علی کی16 درجے ترقی

دبئی: 

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی بیٹسمینوں کو مایوس کن کھیل پر رینکنگ میں تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔

بابر اعظم ایک درجہ نیچے آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے، 2 درجے تنزلی نے حفیظ کو 22 اور اظہر علی کو 42 ویں نمبر پر پہنچا دیا،ایک درجہ نیچے اتر کر شعیب ملک 48 ویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں۔

بولرز میں پاکستانی حسن علی ایک ساتھ 16 درجے کی چھلانگ لگا کر 19 ویں درجے پر آ گئے ہیں، محمد عرفان 4 درجہ تنزلی سے 25 ویں نمبر پر پہنچ چکے۔ آل رائونڈرزمیں حفیظ بدستور دوسری پوزیشن پر ہیں۔

تبصرے بند ہیں.