پاکستانی آم کی ایکسپورٹ میں 36 فیصد اضافہ

کراچی:  پاکستان سے آم کی برآمدات رواں سیزن میں 36 فیصد کے اضافے سے 80 ہزار ٹن تک پہنچ گئیں۔

آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹز امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید احمد کے مطابق گزشتہ سیزن کے دوران مجموعی طور پر 68 ہزار ٹن آم برآمد کیا گیا تھا جبکہ رواں سیزن میں 1 لاکھ ٹن آم کی برآمد کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس ہدف کو حاصل کرنے کیلیے ایسوسی ایشن کے اراکین سخت کوششوں میں مصروف ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستان سے یورپی یونین کے رکن ممالک کو آم کی برآمد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ سیزن کے دوران یورپی یونین کو اس وقت تک 5500 ٹن آم برآمد کیا گیا تھا جبکہ رواں سیزن کے دوران یورپی یونین کو اب تک آم کی ایکسپورٹ 52 فیصد کے اضافے سے 8400 ٹن تک پہنچ چکی ہے۔

تبصرے بند ہیں.