پاکستانی اقتصادی صورتحال بہتر ہوئی، ایشیائی بینک

کراچی /  اسلام آباد:  ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی راہداری کے تحت جاری سرمایہ کاری اور علاقائی تعاون کے دیگر اقدامات سے پاکستانی ترقیاتی سرگرمیوں میں مدد ملے گی، پائیدار اقتصادی اصلاحات اور سیکیورٹی صورتحال میں بہتری سے تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ ملے گا۔

گزشتہ روز جاری رپورٹ میں اے ڈی بی نے کہاکہ سال 2016 میں پاکستان کی معاشی ترقی جاری رہے گی جہاں اصلاحات اور مستحکم اقدامات کے نتیجے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا، افراط زر میں کمی آئی، پٹرولیم قیمتوں میں کمی سے بھی مجموعی مائیکرو اکنامک صورتحال میں بہتری آئی۔

تبصرے بند ہیں.