جنونی دہشت گردوں کی ایٹمی مواد تک رسائی روکنا ہوگی، براک اوباما

واشنگٹن: امریکی صدر براک اوباما نے کہا کہ اسلامک اسٹیٹ جیسے گروپوں کے جنونی لوگوں کی جوہری یا ’ڈرٹی بم‘ تک رسائی روکنے کیلئے مزید تعاون درکار ہے۔

واشنگٹن میں ہونے والی عالمی جوہری کانفرنس کے دوسرے اور آخری روز کانفرنس میں موجود50 سے زائد عالمی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے اوباما نے کہا کہ اسلامک اسٹیٹ کی جانب سے منظرِعام پر آنے والی اْس ویڈیو سے دہشت گردوں کے عزائم کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے، جس میں انھیں بیلجیم کے ایک ایٹمی سائنسدان اور کیمیائی اور جراثیمی ہتھیاروں پر نظر رکھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اوباما نے کہا کہ ہماری مشترکہ کوششوں ہی کی وجہ سے ابھی تک کوئی دہشت پسند گروپ ایٹم بم یا جوہری مواد سے تیار شْدہ ’ڈرٹی بم‘  تک رسائی نہیں حاصل کر سکا۔

تبصرے بند ہیں.