پاناما لیکس کے معاملے پر اپوزیشن کا برطانوی وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ

لندن: پاناما لیکس میں برطانوی وزیراعظم کی جانب سے آف شور کمپنی کے ذریعے مالی فوائد حاصل کرنے کے معاملے پر اپوزیشن نے ڈیوڈ کیمرون سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن رہنما جرمی کاربن نے آف شور کمپنی کے ذریعے مالی فوائد حاصل کرنے کے معاملے پر وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں کیونکہ انھوں نے آف شور کمپنی کا معاملہ کئی برسوں تک چھپائے رکھا۔

جرمی کاربن نے مزید کہا کہ آف شور کمپنی کے معاملے پر ڈیوڈ کیمرون نے عوام کو گمراہ کیا اس لئے لیبر پارٹی ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سامنے احتجاج کرے گی، ڈیوڈ کیمرون آف شور کمپنی کا معاملہ پارلیمنٹ میں لائیں اور تمام معاملات واضح کریں۔ دوسری جانب ترجمان ٹین اسٹریٹ کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ کیمرون نے قانون کے مطابق تمام چیزیں ظاہر کی تھیں۔

تبصرے بند ہیں.