انضمام پاکستان کرکٹ میں ’چراغ تلے اندھیرا‘ کی مثال

کراچی / دہلی:  انضمام الحق پاکستان کرکٹ میں ’چراغ تلے اندھیرا‘ کی مثال بن گئے، افغانستان کو نئی بلندیوں کی جانب لے جانے والے سابق کپتان کو پی سی بی نے یکسر نظر انداز کردیا، ایک بار پھرغیرملکی کوچ کو نوازنے کی پلاننگ کرنے والے حکام کو اپنے ’سپر اسٹار‘ دکھائی نہیں دے رہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق عظیم بیٹسمین انضمام الحق نے کوچنگ میں بھی اپنی مہارت ثابت کردی، ان کی رہنمائی میں افغانستان کی ٹیم کامیابیوں کی نئی بلندیوں کو چھورہی ہے، اس نے زمبابوے کے خلاف ہوم اینڈ اوے سیریز جیتیں اور پھر ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں بھی اپنی پرفارمنس سے دنیائے کرکٹ کو حیران کردیا، کوالیفائنگ راؤنڈ میں ناقابل شکست رہنے کے بعد افغان ٹیم نے نہ صرف سپر 10 راؤنڈ میں کوالیفائی کیا بلکہ اس ویسٹ انڈین ٹیم کو زیر کرنے کا بھی اعزاز پایا جس کو کوئی اور شکست نہیں دے سکا۔

تبصرے بند ہیں.