پابندی کے بعد محمد عرفان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی

لاہور: 

قومی فاسٹ بولر محمد عرفان کو معطلی کی سزا ختم ہونے کے بعد ڈومیسٹک سیزن میں کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فکسنگ کیس میں محمد عرفان پر 6 ماہ کی پابندی عائد کی تھی جو چند روز قبل ہی ختم ہوئی ہے جس کے بعد انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور وہ قائد اعظم ٹرافی میں واپڈا کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

تبصرے بند ہیں.