پائیدارامن یقینی بنانے کے لیے بہتر گورننس کی ضرورت ہے،سربراہ پاک فوج

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ شدت پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جاری آپریشن میں قوم کی حمایت حاصل ہے تاہم عوامی حمایت کے ساتھ مناسب گورننس کی بھی ضرورت ہے۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی داخلی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جب کہ کانفرنس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد پر پیشرفت اور آرمی چیف کے دورہ امریکا پر بھی غور کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ آرمی چیف نے دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں سے نقل مكانی كرنے والے افراد كی جلد واپسی اور ان علاقوں میں ترقیاتی كاموں  كی راہ میں حائل ركاوٹوں كو دور كرنے كے ساتھ ساتھ متاثرہ خاندانوں  كی بحالی پر زور دیا جب کہ اس موقع پر عسكری قیادت كا كہنا تھا كہ یہ معاملات اگر بروقت  نہ دیكھے اور حل كیے گئے تو یہ آپریشنز كے نتائج پر اثرانداز ہوسكتے ہیں  اور ان سے آپریشنز كے مثبت اثرات متاثر ہوسكتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.