ٹی ٹونٹی مقابلے بائولر کو بہتر بننے میں مددگار ہوتے ہیں: عمران طاہر

جنوبی افریقی سپنر عمران طاہر کا کہنا ہے کہ محدود اوورز کے مقابلے ہی ایک بولر کو بہتر بننے میں مدد دیتے ہیں۔

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) ورلڈ کپ میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے بعد آئی پی ایل کیلئے بھارت میں موجود عمران طاہر نے کہا ہے کہ محدود اوورز کی کرکٹ کافی مشکل ہے۔ اس میں اندرونی سرکل میں پانچ فیلڈرز موجود ہوتے ہیں لیکن ٹوئنٹی 20 میں سپنرز اہم کردار ادا کر سکتے اور یہی چیز ان کو بہتر سے بہتر بننے میں مدد دے سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے کی نسبت موجودہ کرکٹ میں آپ کو ہر شعبے میں ماہر ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ٹی 20 میں بیٹسمین آپ کے خلاف اٹیک کرتے ہیں۔ اس لئے جہاں بائولرز کیلئے چیلنجز زیادہ ہوتے وہیں ان کے پاس بیٹسمین کو قابو کرنے کے چانسز بھی بہت ہوتے ہیں۔ میں آئی پی ایل میں بھی بہترین کارکردگی کیلئے پُراعتماد ہوں۔

تبصرے بند ہیں.