ٹی وی رائٹس کی فروخت شفاف ہونے پر سوالیہ نشان ثبت

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کیخلاف سیریز کے میڈیا رائٹس کی فروخت شفاف ہونے پر سوالیہ نشان ثبت ہوگیا، ٹینڈرز کھولے جانے کے باوجود کوئی حتمی فیصلہ نہ کیے جانے سے شکوک و شبہات جنم لینے لگے، معاہدے کو خفیہ دستاویز بناتے ہوئے میڈیا سے حقائق چھپانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رائٹس کی فروخت کیلیے ایک کمیٹی قائم کی گئی تھی، اسے جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں شیڈول سیریز کے نشریاتی حقوق کا معاہدہ مکمل کرنے کی ذمہ داری سپرد سونپی گئی، نجم سیٹھی جس ادارے سے وابستہ ہیں وہ میڈیا رائٹس کے بھی امیدواروں میں شامل ہے، مقررہ تاریخ پر ٹینڈرز ضرور کھولے گئے لیکن کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، اجلاس ملتوی کرتے ہوئے خواہشمند اداروں کو دوبارہ پیشکش جمع کرانے کیلیے کہا گیا۔

تبصرے بند ہیں.