ٹیکسٹائل سیکٹر نے زیروریٹنگ کے نوٹیفکیشن پر تحفطات کا اظہارکردیا

راچی: ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل ایسو سی ایشنزنے 5 اہم برآمدی شعبوں کے لیے زیروریٹنگ سیلزٹیکس ریجیم معاہدے کے باوجودایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ متعلقہ ایس آراوکواعلان کردہ فیصلوں کے منافی قراردے دیا ہے۔

بدھ کوویلیوایڈڈٹیکسٹائل ایسوسی ایشنزکے منعقدہ ہنگامی اجلاس میں ممبران نے وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کی جانب سے 5 برآمدی صنعتوں کو زیروریٹ سہولت کی مینوفیکچرنگ سطح تک فراہمی کے فیصلے پر تشکر کا اظہارکیا اور کہا کہ برآمدات میں اضافہ نہ ہونے پروزیرخزانہ کی تشویش بجا ہے کیونکہ اس کا براہ راست تعلق روزگار سے ہے۔

تبصرے بند ہیں.