ٹیکسٹائل ایکسپورٹ اکتوبر میں11فیصد گر گئی

کراچی:  اسپورٹس اور سرجیکل گڈز کے سوا گزشتہ ماہ پاکستان سے کم وبیش تمام اشیا کی برآمدات میں کمی ہوئی۔

پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری کردہ اعدادشمار کے مطابق ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ اکتوبر2015 میں 10.69 فیصدکمی سے 1ارب 5کروڑ 12لاکھ 18 ہزار ڈالر رہی جو گزشتہ سال اکتوبر میں 1ارب 17کروڑ 69لاکھ 88 ہزار ڈالر تھی۔

اس دوران خام روئی کی برآمد53 فیصد کمی سے 1کروڑ17لاکھ 6 ہزار ڈالر، کاٹن یارن کی 29 فیصدکمی سے12کروڑ 16لاکھ 21 ہزار ڈالر کی 54ہزار602 میٹرک ٹن برآمد، کاٹن کلاتھ کی 1.79 فیصد کمی سے 20کروڑ 4لاکھ 58 ہزار ڈالر،دیگر اقسام کی یارن39 فیصد کمی سے 31لاکھ 78 ہزار ڈالر، نٹ ویئر 9.5 فیصد کمی سے 18کروڑ 88لاکھ 77 ہزارڈالر، بیڈ ویئر 8.92 فیصد کمی سے 16کروڑ 33لاکھ 60ہزار ڈالر، ٹاولز18.14 فیصدکمی 5کروڑ 90لاکھ 25 ہزار ڈالر، خیمے تارپولین کی برآمد 14.21 فیصد کمی سے 88لاکھ 92 ہزار ڈالر، ریڈی میڈ گارمنٹس 0.36 فیصدکمی سے 17کروڑ 44 لاکھ 5 ہزار ڈالر رہی۔آرٹ، سلک وسنتھیٹک ٹیکسٹائل 21.87 فیصد کمی سے 2کروڑ 40لاکھ 33ہزار ڈالر،میڈاپ آرٹیکلز2.94 فیصد کے اضافے سے 5کروڑ 77لاکھ 52ہزارڈالراور دیگر ٹیکسٹائل آئٹمز کی ایکسپورٹ2.44 فیصد اضافے سے 3کروڑ 78 لاکھ 92 ہزار ڈالر رہی جو اکتوبر 2014 میں 3کروڑ 69 لاکھ 89 ہزار ڈالر رہی تھی۔

تبصرے بند ہیں.