امریکہ سمیت کئی ممالک میں ٹک ٹاک پر اساتذہ سے بدتہذیبی کو پروان چڑھایا جارہا ہے اور بدقسمتی سے اسے ’ سلیپ اے ٹیچر‘ چیلنج کا نام دیا گیا ہے۔
اس ضمن میں ساؤتھ کیرولینا اسکول انتظامیہ نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی طرح اپنے بچوں کو اس وائرل دوڑ سے باز رکھنے کی کوشش کریں جس میں بچے احترام سے بظاہر بے ضررانداز میں استاد کے قریب جاتے ہیں اورپھر اچانک اس کی پشت پر گردن کا سر کے پچھلے حصے پر چپت رسید کرکے بھاگ جاتے ہیں۔ضلعی تعلیمی انتظامیہ نے اپنے ایک خط میں والدین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے یہ سلسلہ جاری ہے کہ بچے اسٹاف اراکین یا اساتذہ کو پشت پر تھپڑ مارکر بھاگ رہے ہیں اور کئی اسکولوں میں ایسے واقعات پیش آچکے ہیں۔ اسی طرح امریکہ کے اسکولوں میں اشیا چرانے کا رحجان بھی برقرار ہے۔’اگر کوئی استاد یا اسٹاف اراکین پر ہاتھ اٹھائے گا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اسے (استاد پر) حملہ تصور کرتے ہوئے بچے کو اسکول سے نکال دیا جائے گا،‘ خط میں خبردار کیا گیا ہے۔دوسری جانب امریکہ میں لینکاسٹر کے علاقے میں کئی بچوں کو اس پر سزائیں بھی دی گئی ہیں۔تاہم اس کے باوجود پورے امریکہ میں استاد کو تھپڑ مارنے کا چیلنج مقبول ہورہا ہے اورکئی ریاستوں اور شہروں میں محکمہ تعلیم، اسکولوں اوراساتذہ نے مشترکہ طورپر ملاقاتیں رکھی ہیں تاکہ اس سفلی رحجان کی حوصلہ شکنی کی جاسکے۔
تبصرے بند ہیں.