ٹور ڈی فرانس سائیکل کا چودھواں مرحلہ سٹیفن کمنگ نے جیت لیا

فرانس میں جاری ریس میں دنیا بھر کے سائیکلسٹس کی شرکت ، ریس میں مجموعی طور پر کرس فروم کی برتری برقرار ہے

فرانس ( ) ٹور ڈی سائیکل ریس کا چودھواں مرحلہ برطانیہ کے  سٹیفن کمنگز نے اپنے نام کر لیا جبکہ ایونٹ میں برطانیہ کے کرس فروم کی برتری برقرار ہے ۔ فرانس میں جاری ٹور ڈی سائیکل ریس کے چودھویں مرحلے میں دنیا بھر سے شامل رائڈرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، سب نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے خوب زور بازو دکھائے ، برطانیہ کے سائیکلسٹ سٹیفن کمنگز نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چودھویں سٹیج پر قبضہ جما لیا ۔ ان کی جیت کا سکور 4 گھنٹے 23 منٹ اور تینتالیس سیکنڈز رہا ۔ ریس میں مجموعی طور پر برطانیہ کے کرس فروم کی برتری برقرار ہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.