ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس ، ونسنزو نیبالی نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا

سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ 183 کلومیٹر پر مشتمل تھا ، ریس کے دوران ہونے والی بارش بھی کھلاڑیوں کا جوش ختم نہ کرسکی

فرانس ( ) پرتگال کے روئی کوسٹا نے فرانس میں جاری ریس کا چھٹا مرحلہ اپنے نام کرلیا ۔ ریس میں مجموعی طور پر ٹور ڈی فرانس کے چیمپئن ونسنزو نیبالی نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا ۔ فرانس میں جاری سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ 183 کلومیٹر کے فاصلے پر مشتمل تھا ۔ ریس دوران ہونے والی بارش بھی سائیکلسٹس کا جوش ٹھنڈا نہ کرسکی ۔ پرتگال کے روئی کوسٹا نے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے 29 منٹ 23 سیکنڈز میں طے کر کے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ ٹور ڈی فرانس کے چیمپئن ونسنزو نیبالی نے 5 منٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر فنش لائن عبور کی ۔ سپینش سائیکلسٹ الجینڈرو ولوریڈ تیسری جبکہ میزبان ملک کے ٹونی گیلوپین چوتھی پوزیشن پر رہے ۔ ریس میں مجموعی طور پر اطالوی سائیکلسٹ ونسنزو نیبالی نے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.