ٹوبہ ٹیک سنگھ ، بس کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر ، 4 بچے جاں بحق

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا

پیر محل ) ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیر محل میں تیز رفتار بس کی ٹکر سے چار بچے جاں بحق ہو گئے ، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں بچے مقامی سکول کے طالبعلم تھے اور رکشے میں سکول جا رہے تھے کہ سندھیلیاں والی موڑ کے قریب تیز رفتار بس نے رکشے کو ٹکر مار دی ، حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔

تبصرے بند ہیں.