ٹنڈولکر کو آﺅٹ کرنے پر بھارتی شائقین اب تک ناراض ہیں، گلین میگ

سابق آسٹریلوی بائولر گلین میگرا نے کہا ہے کہ آج بھی بھارتی شائقین مجھ سے ملتے ہیں تو اس بات کا اظہار کرتے ہیں آپ نے ٹنڈولکر کو آﺅٹ کرکے اچھا نہیں کیا تھا ہم آپ کو معاف نہیں کرینگے۔ 

سڈنی: (ویب ڈیسک) سابق آسٹریلین بائولر گلین میکگرا نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2003ء میں سچن ٹنڈولکر کو آﺅٹ کرنے پر بھارتی شائقین نے مجھے اب تک معاف نہیں کیا۔ آج بھی بہت سے بھارتی شائقین میرے ساتھ اس بات کا اظہار کرتے ہیں کہ ورلڈ کپ 2003ء میں ٹنڈولکر کو آﺅٹ کرکے اچھا نہیں کیا، ہم آپ کو معاف نہیں کرینگے۔ سابق آسٹریلین بائولر نے کہا کہ سچن ٹنڈولکر نے میری گیند پر چوکا لگایا لیکن اگلی گیند میں نے تھوڑی پیچھے کرائی اور ٹنڈولکر دوبارہ وہی شاٹ کھیلنے کی کوشش میں مجھے کیچ دے بیٹھے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا نے ورلڈ کپ 2003ء کے فائنل میں بھارت کو 125 رنز سے شکست دے کر اپنے اعزاز کا کامیاب انداز میں دفاع کیا تھا۔ ٹنڈولکر 673 رنز بنا کر ایونٹ کے سب سے کامیاب بلے باز تھے لیکن فائنل میں ان کی اننگز صرف چار رنز تک محدود رہی تھی۔ سچن ٹنڈولکر کے ساتھ اپنی جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے میکگرا نے 1999ء کے ایڈیلیڈ ٹیسٹ کا بھی ذکر کیا جب ٹنڈولکر کو کندھے پر گیند لگنے پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ قرار دیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 1999ء کے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں میری گیند کو سچن نے ڈک کرنے کی کوشش کی لیکن گیند نے زیادہ بائونس نہیں کیا اور گیند ان کے کندھے پر لگی جس پر ایمپائر نے انہیں آﺅٹ قرار دیا۔

 

تبصرے بند ہیں.