ویمنزکرکٹ،کیوی بولراینا پیٹرسن نے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دے دیا

گیلونگ: 

اینا پیٹرسن 2 دہائیوں بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں ہیٹ ٹرک داغنے والی پہلی خاتون کیوی کرکٹر بن گئیں۔

اینا پیٹرسن نے یہ کارنامہ اتوار کو آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹی 20 میں انجام دیا، ان کی غیرمعمولی پرفارمنس کی بدولت کیویز نے بارش سے متاثرہ لو اسکورنگ مقابلہ 8رنز سے جیت لیا، یہ کسی بھی کیوی بولر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں 20 برس سے زائد عرصے بعد پہلی ہیٹ ٹرک ہے۔

تبصرے بند ہیں.