ویمنزورلڈکپ کوالیفائر،شکست کےباوجودپاکستان نےمیگا ایونٹ میں جگہ بنالی

کولمبو: 

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر سپر6 مرحلے میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 7 وکٹ سے شکست ہوگئی۔

گرین شرٹس پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43.4 اوورز میں 67رنز پر ڈھیر ہوگئی، عائشہ ظفر 19 اوربسمہ معروف 13رنز بناکر نمایاں رہیں، ایکتا بشٹ نے 5 پلیئرز کو آؤٹ کیا، بلو شرٹس نے آسان ہدف 22.3 اوورز میں 3 وکٹ پر 70رنز کی صورت میں حاصل کرلیا، دپتی شرما 29 پر ناٹ آؤٹ رہیں جب کہ ہرمنپریت کور24رنز بناکر پویلین واپس ہوئیں، سعدیہ یوسف نے 2وکٹیں لیں۔

تبصرے بند ہیں.