ویسٹ انڈیز کے خلاف کیویز کی تباہ کن باولنگ ، ٹیسٹ سیریز جیت لی

نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 53رنز سے ہرا کر سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی ہے۔

برج ٹاون (ویب ڈیسک) بارش سے متاثرہ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی ہوم گراونڈ میں بھی اچھی کارکردگی نہ دکھا پائی،اور ہار گئی۔ میچ کے پانچویں روز کیویز نے میزبان ٹیم کو فتح کے لئے 308 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا، مگر پوری ٹیم 254رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہولڈر نے سب سے زیادہ 52 رنز بنائے ، جب کہ براوو 40 بنا کر آوٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اچھی باولنگ اور فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا اور اس کے باولروں نے مشترکہ طور پر کامیابیاں حاصل کیں۔ بولٹ،ساودی اور کریگ تینوں نے تین تین وکٹیں لیں ، جب کہ ایک وکٹ ویگنر کو ملی۔ نیوزی لینڈ کے ولیم سن کو دوسری اننگز میں 161رنز ناٹ آوٹ بنانے پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز سات وکٹوں پر 331پر ڈیکلئر کر دی تھی۔ –

تبصرے بند ہیں.