ویسٹ انڈیز نے یو اے ای کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں‌جگہ بنا ل

یو اے ای کی ٹیم 175 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ، ویسٹ انڈیز نے مقررہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا

نیپئر ) ویسٹ انڈیز نے یو اے ای کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے ،اس فتح کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز کےکوارٹر فائنل کھیلنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں‌, نیپئر میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، یو اے ای کی جانب سے امجد جاوید نے 56 ، ناصر عزیز نے 60 اور محمد نوید نے 14 رنز سکور کئے ، آٹھ بلے باز دوہرا ہندسہ عبور نہ کر سکے ، ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 4 ، ٹیلر نے 3 ، رسل نے 2 اور سیموئل نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ، ویسٹ انڈیز نے مقررہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ، سمتھ 15 ، سیموئل 9 ، رسل 7 ، چارلز 55 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ، کارٹر نے 50 اور رامدین نے 33 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے ، یو اے ای کی جانب سے گوروگے اور امجد جاوید نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، جیسن ہولڈر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ، –

تبصرے بند ہیں.