وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو کھلانا چاہیے: پی سی بی چیئرمی

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے زمبابوے کے خلاف ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ کا پلان بھی دے دیا۔ کہتے ہیں کہ پانچ بائولرز اور سپشلسٹ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو کھلانا چاہیے۔

لاہور:) ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف پہلی جیت پر چیئرمین شہریار خان بھی خوش نظر آئے۔ ٹیم کے آگے بڑھنے کی امید لگی تو کرکٹ سربراہ نے کہا کہ آئندہ میچوں میں سپشسلٹ وکٹ کیپر سرفراز احمد کو نمائندگی دینی چاہیے۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ زمبابوے کے خلاف جو کمال بائلرز نے دکھایا اسے بھی چیئرمین شہریار خان نے خوب سراہا کیونکہ جیت چیز ہی ایسی ہے کہ مل جانے پر کرکٹ سے براہ راست اور بالواسطہ تعلق رکھنے والوں کو بھی ٹیم کی سپورٹ میں اِن ایکشن ہو جاتے ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.