ٹیسٹ میں کھلاڑیوں نے برا کھیل پیش کیا لیکن ون ڈے میں ان کا فارم میں آنا ضروری ہے :ہارون رشید
لاہور ( ) سری لنکا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریزمیں کلین سویپ شکست کے بعد کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ ون ڈے میں پاکستان کا ٹیم کمبی نیشن ٹیسٹ کی نسبت بہت بہتر ہے اور مصباح الیون ہار کا بدلہ لے لے گی ۔ ٹیسٹ میں ہار اب ماضی کاحصہ بن چکی جسےبدلہ نہیں جاسکتا لیکن ون ڈے سیریز میں جیت اس کا بدلہ ضرور چکا سکتی ہے ۔ قومی کرکٹرز شعیب ملک اور عمر گل کے مطابق شاہد آفریدی اور محمد حفیظ جیسے آل رائونڈرز کی شمولیت سے پاکستان ون ڈے میچز میں مضبوط ٹیم نظر آئے گی ۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید کے مطابق ٹیسٹ میں بلے بازوں نے برا کھیل پیش کیا لیکن ون ڈے سیریز میں جیت کے لئے قومی بیٹسمینوں کا فارم میں آنا بہت ضروری ہے جب کہ محمد عرفان کی واپسی سے سری لنکن خوفزدہ ضرور ہوں گے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز کی سیریز شیڈول ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلے میچ میں فتح سے کھلاڑیوں کا اعتماد بحال ہوسکتا ہے ۔ –
تبصرے بند ہیں.