ون ڈے رینکنگ ؛ نویں نمبر نے گلے لگانے کیلیے بانہیں پھیلا دیں

دبئی:  ون ڈے رینکنگ میں نویں نمبر نے گرین شرٹس کو گلے لگانے کیلیے بانہیں پھیلادیں، ویسٹ انڈیز سے صرف ایک پوائنٹ کا فرق باقی رہ گیا، ساتویں نمبر پر موجود بنگلا دیش کی پوزیشن پورے 10 پوائنٹس مضبوط ہے، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے پاس رینکنگ میں بہتری کا امکان موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں 0-2 سے شکست کے بعد آٹھویں نمبر پر موجود پاکستان ٹیم کے پوائنٹس 87 نویں نمبر کی ٹیم ویسٹ انڈیز سے صرف ایک زیادہ ہیں،اس سے اوپر ساتویں نمبر پر موجود بنگلہ دیش اس وقت 97 پوائنٹس کا حامل ہے۔ گرین شرٹس کیلیے وقتی طور پر اچھی خبر یہ ہے کہ اسے اب اگلے چند ماہ مسلسل ٹی 20 کرکٹ کھیلنی ہے تاہم اس کے بعد بڑی ٹیموں کیخلاف مقابلے اسے مزید نیچے لے جا سکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.